ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قوانین کوغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاجائے، جے ڈی یو نے نیافارمولہ بتایا،کسان اورحکومت کوساکھ کا سوال نہ بنانے کامشورہ

زرعی قوانین کوغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاجائے، جے ڈی یو نے نیافارمولہ بتایا،کسان اورحکومت کوساکھ کا سوال نہ بنانے کامشورہ

Mon, 08 Feb 2021 10:52:31    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے متنازعہ زرعی قوانین کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کرنے اور حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین تینوں زرعی قوانین سے متعلق تعطل پر قابو پانے کیلئے ایم ایس پی کوکسانوں کا آئینی حق بنانے کامطالبہ کیا-

ایسے میں کسان تنظیموں کااندازہ ہے کہ فی الحال حکومت ملتوی کرنے کی بات کہے گی لیکن جب تحریک ختم ہوجائے گی تووہ مسلط کردیے جائیں گے-کسانوں کوکسی بھی طرح بھروسہ نہیں ہے-جب تک کہ باضابطہ سرے سے قوانین ختم ہی نہ کردیے جائیں - کے سی تیاگی نے کہاہے کہ نہ حکومت اور نہ ہی کسان تنظیموں کو اپنی ساکھ کا سوال بنانا چاہیے- جب دونوں ہی وقار کا سوال نہیں اٹھاتے تب ہی راستہ سامنے آئے گا- جہاں بات چیت ختم ہوگئی ہے اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے تجویز پیش کی، کسان تنظیموں کو اس کا جواب دینا چاہیے-

انہوں نے ڈیڑھ سال کیلئے قوانین کو مؤخر کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے- حکومت ایم ایس پی پر تحریری یقین دہانی کرنے کیلئے بھی تیار ہے- ہماری تجویز یہ ہے کہ تینوں قوانین غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے جائیں اور ایم ایس پی کسانوں کا آئینی حق بن جائے- ہم امیدکرتے ہیں کہ دونوں فریق اس کو قبول کریں گے-

انھوں نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر حکومت کسانوں کی تنظیموں کے سامنے یہ تجویز پیش کرتی ہے تو کسانوں کو اس کو قبول کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی- دونوں فریقوں کو سخت رویہ اپنانا نہیں چاہیے- یہ صرف پر امن ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے- بہرحال حکومت ان قوانین کوڈیڑھ سال کیلئے معطل رکھنے پر راضی ہے- پھر اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے میں کیا حرج ہے-


Share: